/

بھارت کلبھوشن کو بچانے کےلئے سرگرم، پاکستان کیخلاف واویلا

India

نئی دہلی جدت ویب ڈیسک بھارت کلبھوشن کے معاملے پرعالمی عدالت انصاف میں آج جواب جمع کرائے گا جبکہ جواب سے پہلے ہی بھارتی میڈیا نے حسب معمول پاکستان کے خلاف واویلا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف میں بھارت آج جواب جمع کرائے گا، جس پر بھارتی میڈیا نے ایک بار پھرروایتی پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واویلا شروع کردیا ہے ، بھارتی میڈیا اعتراف جرم کے باوجودکلبھوشن کومعصوم ثابت کرنے پرتلاہواہے ۔خیال رہے کہ کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں زیرسماعت ہے ، پاکستان بھارت کے جواب الجواب کے سلسلے میں اپنا موقف تیرہ دسمبرکو عالمی عدالت میں پیش کرے گا۔ دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارت کو دعویٰ دائر کرنے کیلئے 13 ستمبر تک کی مہلت یاد رہے کہ دہشتگرد کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف نے چھ ماہ کا وقت دینے کی بھارتی اپیل رد کرتے ہوئے دعویٰ دائر کرنے کیلئے رواں سال تیرہ ستمبر تک مہلت دی تھی۔کلبھوشن کیس کی سماعت آئی سی جے میں اب جنوری 2018 میں ہونے کا امکان ہے ۔خیال رہے کہ مئی میں کلبھوشن کی سزا کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد عالمی عدالتِ انصاف نے کلبھوشن کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی دے ‘ اور امید ہے کہ پاکستان عالمی عدالت کا مکمل فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو سزا نہیں دی جائے گی۔ : کلبھوشن کیس، پاکستان قونصلر رسائی دے ‘ مکمل فیصلے تک پھانسی نہ دےواضح رہے کہ بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسراوررا کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو نے بلوچستان اور کراچی میں دہشگردانہ کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا ، جس کے بعد کلبھوشن جادیو کو فوجی عدالت کی جانب سے 10 اپریل کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.