!!ایران سے 20پاکستانیوں کو کیوں ملک بدر کیا گیا

 

جدت ریسرچ ڈیسک ایران نے 20 سے زائد پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔ ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نےان پاکستانی شہریوں کو بلوچستان کے ضلع چاغی میں تفتان بارڈر پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ایران سے ملک بدر کئے گئے یہ پاکستانی ایران میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔

واضح رہے کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز ہر سال غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں اور سفری دستاویز کے بغیر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کرکے انہیں ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے۔

ایف آئی اے کے ایک سینئر عہدے دارنے بتایا کہ ایران ہر سال 20 سے 26 ہزار پاکستانیوں  کو ڈی پورٹ کرتا ہے۔ جن میں سے زیادہ تر انسانی اسمگلرز کی مدد سے ایران میں داخل ہوتے ہیںانہوں نے مزید بتایا کہ یہ لوگ روزگار کے سلسلے میںترکی کے راستے یورپ میں داخل ہوتےہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ا ور ایران کے درمیان 900 کلو میٹر طویل سرحد ہے۔ 2014 میں دونوں ملکوں کے مابین دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے خفیہ معلومات کے تبادلے میں اضافہ پر اتفاق کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.