جدت ویب ڈیسک :رواں ہفتے آکلینڈ میں آئی سی سی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلنے کا معاہدہ طے پایا۔ آئی سی سی نے رواں برس کے شروع میں آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ دیا تھا۔ آئرلینڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وارین ڈیوٹروم نے اپنے بیان میں کہا کہ خواہش تھی کہ ہماری ٹیم اپنی سرزمین پر کسی بڑی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ تاریخی ٹیسٹ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی۔ آئرلینڈ آئندہ سال ٹیسٹ کھیلنے والا دنیا کا 11 واں ملک بن جائے گا