کرپشن کیسز‘ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی چھٹی

Pakistani Politician

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک احتساب عدالت میں جاری کرپشن کیسز کی سماعت کے باعث وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار عالمی مالیاتی اداروں، ورلڈ بینک اور انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کے بورڈ آف گورنرز کے سالانہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔عالمی مالیاتی اداروں کے سالانہ اجلاس اسحق ڈار کی احتساب عدالت میں 12 اکتوبر کو ہونے والی پیشی کے موقع پر 9 اکتوبر سے 15 اکتوبر کے درمیان منعقد ہوں گے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 2013 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب اسحق ڈار ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے اور ان کی جگہ فنانس سیکرٹری شاہد محمود پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جس میں اسٹیٹ بینک کے گورنر بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کے مذکورہ اجلاس میں مرکزی بینکرز، فنانس اور ترقی کے وزرا، پارلیمنٹرینز، نجی شعبے کے ایگزیکٹوز اور سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندے عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے جس میں عالمی اقتصادی نقطہ نظر، غربت کے خاتمے، اقتصادی ترقی، اور امداد کے طریقہ کار وغیرہ شامل ہیں۔اس موقع پر ڈویلپمنٹ کمیٹی، انٹرنیشنل مونیٹری اور مالیاتی کمیٹی، گروپ 10، گروپ 24 اور دیگر حوالوں سے اجلاس ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.