لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، جواب میں پاک فوج نےدشمن کی چوکیوں کونشانہ بنا یا

جدت ویب ڈیسک :۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔شہید ہونے والے 22سالہ شخص محمد رزاق کا تعلق بالا کوٹ سے ہے بھارتی فوج کی فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کونشانہ بنا یا لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری شہید جبکہ 3خواتین سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.