نیئر رضا کی کاوشیں رنگ لے آئیں ‘سیوریج مسائل حل کرنے کا آغاز

DMC Korngi

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی کاوشیں رنگ لے آئیں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ملیر کالا بورڈ کے اطراف عرصہ دراز سے سیوریج مسائل کی درستگی کا آغاز کردیا گیا ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ ملیر کالا بورڈ کے اطراف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے سیوریج مسائل اور سیوریج کے ناکارہ اور بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی اور نئی لائنوں کی تنصیب کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیہ کورنگی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے علاقائی دورہ پرکہا کہ ہمارے بعد آزاد ہونے والے ملکوں نے ترقی کی منازل طے کرلیں اور افسوس کہ ہم آج بھی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کو درست نہ بناسکیں انہوںنے کہاکہ یہ تمام خامیاں درست انتظامی تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے ہے شہر میں عوامی سہولتوں کی فراہمی متعدد ادارے کام کررہے ہیں عوامی سہولتوں کی بروقت فراہمی اور مستقل حل کے لئے سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام اداروں کو ایک کمانڈ میں دیا جائے انہوںنے کہاکہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز وجود میں آنے کے بعد ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ صفائی وستھرائی ،فراہمی و نکاسی آب کا نظام ہی نہیں بلکہ پولیس سمیت دیگر انتظامی معاملات بھی ان کے سپرد ہونا چاہیئے دنیا کے تمام ممالک میں بلدیاتی ادارے مکمل بااختیار اور وسائل سے مالا مال ہیں جس کی وجہ سے اُن ممالک میں ترقی اور معاشرے میں سدھار ہیںچیئر مین سید نیئر رضا نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ علاقائی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے ہمارا ساتھ دیں ترقی اور سہولتوں کی فراہمی کے لئے تعمیر کئے منصوبوں کی حفاظت کریں انہوںنے ملیر کالا بورڈ کے مکینوںکو یقین دلا یا کہ سیوریج مسائل کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گاملیر سمیت ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں درپیش سیوریج مسائل کو حل کیا جائیگا انہوںنے عوام کو بتا یا کہ میئر کراچی وسیم اختر ملیر کالا بورڈ سمیت ضلع کورنگی میں سیوریج کے بڑھتے مسائل کے حل کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لارہے ہیں ضلع کورنگی کی حدود میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج مسائل کو حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک ضلع بنائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.