بلدیہ کورنگی :گلیوں کی کارپیٹنگ اور پیچ ورک کا آغاز

nayyer raza

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی کا ضلع کورنگی کو بتدریج ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے اقدامات پر تیزی کے ساتھ عمل درآمد کا آغاز کردیا،یکم محرم الحرم سے قبل جہاں عزداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلدیہ کورنگی کے تحت انتظامات ہنگامی بنیادوں پر منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ جاری ہے وہیں علاقائی سطح پر جاری ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچا نے کا عمل بھی جاری ہے ۔چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی میں صاف ستھرا ماحول کا قیام یقینی بنا نے کے ساتھ عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا ئیں گے شاہراہوں اور گلیوں کی بغیر اجازت کھدائی اور روڈ کٹنگ میں ملوث عناصر اور اداروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کی راہ میں رکاوٹ اور ترقیاتی منصوبوں کو تباہ کرنے والوں کو نہیں بخشا جائیگا ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے وائس چیئر مین سید احمر علی کے ہمراہ یونین کمیٹی34کورنگی زون میں اندرونی گلیوں کی کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت ک کہ ترقیاتی عمل کو بروقت اور ترقیاتی منصوبوں میں معیاری میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے ضلع کورنگی میں عوامی سہولت کی فراہمی کے لئے ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا بعد ازاں چیئر مین سید نیئر رضا نے علاقائی دورے کرکے صفائی وستھرائی اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی ترقی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری عمل کو تیز کیا جائے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.