مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کیلئے ٹاسک فورس بنانے کافیصلہ

کراچی جدت ویب ڈیسک سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہرکی گنجان آبادپرانی بستیوں میں مخدوش حالت عمارتوںکی نشاندہی کے سلسلے میں ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ کیاہے ،خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کو خالی کروانے اورمتبادل رہائش کے حوالے سے حکومت سندھ کو تجاویز پیش کی گئی ہیںجبکہ ایس بی سی اے نے مزید بارشوں کی پیشنگوئی پرخطرناک عمارتوں کے مکینوں کوعمارتیں خالی کرنے سے متعلق متنبہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل آغامقصود عباس نے کہاہے کہ شہرمیں تنگ گلیوں ،چھوٹے مکانات کی پرانی گنجان آبادیوں میں مخدوش حالت عمارتوں کی نشاندہی کیلئے ٹاسک فورس قائم کی جائے گی تاہم اس سلسلے میں مکینوں کا تعاون ناگزیرہے ان کی مدد کے بغیران علاقوں میںمخدوش حالت عمارت کی نشاندہی مشکل امر ہے ان کاکہناتھا کہ لیاقت آباد کے حالیہ المناک حادثہ سے سبق حاصل کیاجائے جس میں ناصرف قیمتی انسانی جانوں کانقصان ہوابلکہ اس حادثے کے سبب متاثرہونے والی پڑوس کی 5عمارتوں کے مالکان ومکینوں کوبھی شدیدمالی نقصانات اورپریشانیاں جھیلناپڑرہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ فی الوقت ایس بی سی اے کے اختیارات محدود ہیں لیکن ہم کوشش کررہے ہیںکہ خطرناک عمارتوں کے مکینوں کے معاملے میں بلخصوص ان کی منتقلی کے حوالے سے آسانیاں اورسہولیات فراہم کیاجاسکیں، اس حوالے سے ایس بی سی اے کی جانب سے حکومت سندھ کو قانون سازی کرنے کی تجویزپیش کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیںماہرین موسمیات کی جانب سے حالیہ پیشنگوئی کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میںآئندہ چندروزسے مزیدمون سون بارشوں کے امکانات ہیںجس کے پیش نظر ایس بی سی اے نے ایک بار پھرمخدوش وخطرناک قراردی گئی عمارتوں کے مکینوں کومتنبہ کیاہے کہ وہ ان عمارتوں کوفوری خالی اور ان کااستعمال ترک کردیںجبکہ مفاد عامہ میںعوام الناس سے بھی درخواست کی ہے کہ اپنے اردگرد موجودخستہ حالت یاغیرمعیاری تعمیرات کی حامل عمارتوں کے بارے میں ایس بی سی اے کومطلع کریں اس سلسلے میںتحریری نشاندہی کے علاوہ اس فون نمبر021-99232354 پربھی اطلاع دی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.