جو لائی کے آخری دنوں میں پھر بارش کی پیشگوئی

کراچی جدت ویب ڈیسک محکمہ موسمیات نے حالیہ مہینے میں مون سون کی تین بارشوں کے بعد جولائی کے آخری دنوں میں پھر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔اس ضمن میںمحکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرڈاکٹر غلام رسول نے بتایاکہ اس بارمون سون کی بارشیں دوسرے جکھڑ کے مقابلے میںپہلے جکھڑ میں زیادہ ہوئی ہیںجس کاکم شدت کے ساتھ اگست کے پہلے دو ہفتے میں امکان ہے۔جبکہ ستمبر میں بھی مون سون بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ موسم میں تبدیلی موسمیاتی تغیرات کا اثرہے جس سے ملک کے گرم اور سرد موسم میں تبدیلی واقع ہورہی ہے۔عام طور پر بارشوں سے سیلابی صورتحال ستمبر میں پیدا ہوتی تھی۔تاہم اس خطے کے موسم میں اہم تبدیلیاں واقع ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال بھی یہ اسی طرح کامشاہدہ گذشتہ سال بھی دیکھا گیاتھا۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر غلام رسول نے کہاکہ موسم کی پیش گوئی میں زیادہ سے زیادہ درستگی کیلیے محکمے کے پاس موجود آلات وساز وسامان کو جدید کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.