پاکستان کی تعمیر و ترقی اور استحکام پیپلز پارٹی کا منشور ہے‘ جان محمد بلوچ

کراچی جدت ویب ڈیسک چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور استحکام پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے، سندھ حکومت کراچی سمیت صوبے کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے پر عزم ہے اور مثالی اقدامات اٹھا رہی ہے،دیہی علاقوں کو شہری علاقوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہے،ملیر کے دیہی اور مضافاتی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے ذریعے عوام کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ان کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے برسرِپیکار ہیں، بلخصوص عوام کی صحت کے حوالے سے تمام وسائل برئوے کار لارہے ہیں، بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں نجی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، عوام کوبلدیہ ملیر کے تمام ہسپتالوں اور ڈسپنسریز میں ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہر سطح پر بھرپور اقدامات کئے جار ہے ہیں ، بلدیہ ملیر کی تمام ڈسپنسریز میں فراہم سہولیات پر بھرپور نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ عوم کو علاج کی غرض سے بلدیہ ملیر سے باہر نہ جانا پڑھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی ڈینٹل کلینک ملیر 15 کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سی ایم او بلدیہ ملیر ڈاکٹر طاہر ملک،ڈاکٹر محمد علیم شمسی،واثق شمسی،ڈاکٹر عرفان بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.