فوج بھارتی جنگی جنون کا بھر پور جواب دے رہی ہے، خرم دستگیر

گوجرانوالہ جدت ویب ڈیسک وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان بھارتی جنگی جنون کا بھرپور منہ توڑ جواب دے رہی ہے عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں بھی بھارتی جنگی جنون کے معاملے اٹھائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار خرم دستگیر نے گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا ہے لیکن بھارتی جارحیت کا پاک فوج بھرپور منہ توڑ جواب دے رہی ہے اور بہت جلد عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں بھی بھارتی جنگی جنون اور بے گناہ عوام پر اشتعال انگیز فائرنگ کا معاملہ اٹھائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں خرم دستگیر نے کہا کہ ہم نے مخالفین کے جھوٹے وعدوں اور دعوئوں کے لئے کچھ بھی نہیں چھوڑا ہے اور سب کچھ بنا دیا ہے اور آج بروز اتوار کو لاہور این اے 120 میں مسلم لیگâنá بھارتی اور تاریخی فتح حاصل کرے گی اور مخالفین کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ آزادی کپ پرامن پاکستان کی علامت ظاہر کرتا ہے اور اس کپ کے ذریعے دنیا بھر میں پرامن پاکستان کا پیغام گیا ہے اور یہ امن پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کے نتیجے میں نصیب ہوا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.