ہم ہیں نڈرخوددارپاکستانی ،ملکی سالمیت کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں

جدت ویب ڈیسک :ہم ہیں نڈرخوددارپاکستانی ،ملکی سالمیت کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں پاکستانی قوم تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر ایک قوم، ایک آواز بن گئی۔ لاہور میں ہم ہیں پاکستان فورم کے زیر اہتمام خودار پاکستان ریلی کیلئے شہری پرعزم اور جوش میں دکھائی دئیے۔امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بھارتی گھٹ جوڑ کے ساتھ نئی افغان پالیسی کے نام پر پاکستان پر الزام تراشی اور بہتان طرازی پر پوری قوم متحد ہوگئی۔ریلی میں شرکت کے حوالے سے سیاستدان اور تاجروں کا کہنا تھا کہ اہلیان پاکستان متحد ہیں اور ملکی سالمیت کے خلاف ایک لفظ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔لاہور میں عظیم الشان خودار پاکستان ریلی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ شاندار ریلی کے انعقاد سے پوری دنیا اور بالخصوص امریکہ کو یہ پیغام جائے گا کہ پاکستانی قوم ملکی سالمیت اور تحفظ کے نام پر متحد، یکسو اور ایک آواز ہے۔تمام تر اختلافات اور سیاسی تقسیم کو پس پشت ڈال کر پاکستان کی نظریاتی، سیاسی اور جغرافیائی تحفظ کے لیے ہم ہیں پاکستان فورم کی جانب سے شاندار اور بھرپور خود دار پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مرد، عورتیں بچے اور بوڑھے مکمل عزم اور جذبے کے ساتھ شریک ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.