این اے 120 میں دھاندلی کی نئی مثال‘ مردے کا ووٹ بھی کاسٹ ہوگیا

Polling in NA120

لاہور جدت ویب ڈیسک حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخاب میں انتقال کر جانے والے شخص کا ووٹ بھی کاسٹ ہو گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کسی شخص نے یونین کونسل 59چوہدری پارک بلال گنج کے رہائشی سید شریف اللہ جوانتقال کر چکا ہے اس کے ووٹ کی پرچی بنوا ئی ۔ جب ایک دوسرا شخص وہاں ووٹ کاسٹ کرنے کےلئے آیا تو اس نے فہرست میں نام دیکھ کر انکشاف کیا کہ سید شریف اللہ نامی شخص تو انتقال کر چکا ہے اور ا س کے ووٹ کی پرچی کیسے بن گئی ۔اس شخص نے انتقال کر جانے والے شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی لا کر دکھا دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پرچی بنوانے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.