لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت،پاک فوج کاجوان شہید،دُشمن کو منہ توڑجواب

راولپنڈی جدت ویب ڈیسک : : پاکستانی علاقے میںایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک فوجی جوان اور دو شہری شہید جب کہ ایک شہری اور تین سپاہی زخمی ہوگئے ہیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو تباہ کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوجیوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کئی چوکیوں کو تباہ کردیا جس میں بھارتی سپاہیوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیںپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر راوالا کوٹ میں بھارتی فوج نے شہری علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو شہری شہید جب کہ ایک شہری زخمی ہوگیا۔پاک فوج کے جوان زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے گاڑی میں سوار کراکے قریبی اسپتال لے جا رہے تھے کہ جنونیت میں مبتلا بھارتی فوج نے زخمیوں کی گاڑیوں کو بھی اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جب کہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.