میزان بینک سب سے زیادہ CSAAوالا ملکی بینک بن گیا

کراچی جدت ویب ڈیسک میزان بینک سب سے زیادہ CSAAرکھنے والا ملکی بینک بن گیا ہے۔ سی ایس اے اے اکائونٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹیٹیوشنز کی جانب سے ایک سرٹیفکیشن ہے جس کے تحت میزان بینک کے پاس تمام ملکی بینکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سرٹیفائیڈ پروفیشنلز ہیں۔ اکائونٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹیٹیوشنزاسلامک فنانس کی دنیا میں ایک اہم حیثیت حاصل ہے۔ اس وقت پاکستان میں 17 سرٹیفائیڈ شریعہ ایڈوائزراینڈ آڈیٹر کوالیفائیڈ پرفیشنلزہیں جن میں سے 7میزان بینک کے پاس ہیں۔ میزان بینک کے پاس دنیا کی سب سے بڑی اسلامک فنانس ریسرچ اور پراڈکٹ ڈیولپمنٹ ٹیمیں بھی ہیں۔ اکائونٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹیٹیوشنزایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کی بنیادی ذمہ داری عالمی اسلامک فنانس انڈسٹری کے معیار اور ترقی کیلئے کوششیں کرنا ہے۔ اکائونٹنگ اینڈ آڈیٹنگ آرگنائزیشن فار اسلامک فنانشل انسٹیٹیوشنزکو45ممالک کے مرکزی بینکوں اور ریگولیٹری اتھارٹیز، مالیاتی اداروں، اکائونٹنگ اور آڈیٹرز کمپنیوںسمیت کئی اداروں کے ممبران کی حمایت حاصل ہے۔ اس کے اسٹینڈر ڈکو اس وقت دنیا کے نامور اسلامی مالیاتی ادارے فالو کررہے ہیں اور اس نے بین الاقوامی اسلامی مالیاتی اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی کے سلسلے کوبھی فروغ دیا ہے۔ملک کے 146شہروں میں 571برانچز کے ساتھ میزان بینک کامیابی کے ساتھ ملک کے ہر شہری تک اسلامی بینکنگ پہنچانے کے ساتھ ساتھ ملک میں اسلامک بینکنگ کی ترقی کیلئے بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔ میزان بینک پاکستان کا آٹھواں بڑا بینک ہے۔ بینک ملک بھر میں 570سے زائد برانچز کے ساتھ560سے زائد اے ٹی ایمز، ویزا ڈیبٹ کارڈ اور 24/7کال سینٹر کے ذریعے صارفین کو اسلامی بینکنگ پراڈکٹ کی وسیع خدمات فراہم کررہا ہے۔ بینک کئی سالوں سے اسلامک فنانس نیوز ملائیشیا، گلوبل فنانس میگزین نیو یارک، ایسٹ ٹرپل اے ہانگ کانگ، دی بینکر برطانیہ، سائوتھ ایشین فیڈریشن آف کائونٹنٹس،اسلامک فنانس فورم آف سائوتھ ایشین ایوارڈز،پاکستان بینکنگ ایوارڈز۔ ڈان اینڈ انسٹیٹیوٹ آف بینکنگ پاکستان، ایمپلائرزفیڈریشن آف پاکستان اور سی ایف اے ایسوسی ایشن پاکستان سمیت ملکی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے پاکستان کے بہترین اسلامی بینک کا ایوارڈ حاصل کررہاہے۔ JCR-VISکریڈٹ ریٹنگ کمپنی کی ریٹنگ میں بینک کی طویل المدتی ریٹنگ ڈبل ا ے برقرار رہی ہے۔ بینک کی شارٹ ٹرم ریٹنگ مستحکم آئوٹ لک کے ساتھ A1+ ہے جوکہ بینک کی شاندار کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔ میزان بینکAA کریڈٹ ریٹنگ کے ساتھ ملک کا واحد اسلامی بینک ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.