/

میران شاہ میں خیرسگالی میچ جاری،آرمی چیف کی خواہش پوری

میران شاہ جدت ویب ڈیسک ::پُرامن پاکستان ہماری منزل ہے ڈی جی آئی ایس پی آر ، شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے زیراہتمام ٹی ٹوئنٹی میں یو کےالیون نے پاکستان الیون کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ امن کپ سے ثابت کریں گے پاکستان پرامن ملک ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں یونس خان اسٹیڈیم میں خیرسگالی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان الیون کے خلاف یوکے الیون نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یونس خان اسٹیڈیم میں کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد، ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورسمیت جی او سی وزیرستان اظہر اقبال عباسی بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ میران شاہ میں کھیلے جارہے اس نمائشی میچ کو دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں مقامی اسکولوں کے طالب علموں سمیت قبائلی عمائدین بھی موجود ہیںیوکے الیون کے خلاف پاکستان الیون ٹیم میں شاہد آفریدی ، مشتاق احمد،انضمام الحق، کامران اکمل ، یونس خان ، جنید خان ،عمر گل، وجاحت اللہ واسطی اور ریاض آفریدی شامل ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.