سابق صدر آصف علی زرداری نیب اثاثہ جات ریفرنس میں بری

جدت ویب ڈیسک :آج راولپنڈی کی احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کی اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کی درخواست منظور کرلی۔آصف علی زرداری پر غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا جس کا ریفرنس سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں احتساب عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ سابق صدر کے خلاف نیب نے 2001 میں ریفرنس نمبر 14 دائر کیا تھا جس میں انہیں سیکیورٹی وجوہات کے بنا پر عدالت حاضری سے استثنا حاصل ہے۔احتساب عدالت نمبر ایک کے جج خالد محمود رانجھا نے بریت کی درخواست منظور کی جب کہ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ نیب نے جو ریفرنس دائر کیا اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔یہ صرف فوٹو کاپی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.