نیب نے جنید صفدر کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی

جدت ویب ڈیسک :نیب نے نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔نیب کو شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کیلئے سٹیٹ بینک اور ایف بی آر سے ریکارڈ مل گیا ہے جس کے بعد۔ریکارڈ کے مطابق نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے ٹرانسفر کیے گئے ہیں۔ نیا ریکارڈ ملنے کے بعد نیب نے تحقیقات کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کیاہے اور مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کے سلسلے میں سٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے ریکارڈ جمع کرادیا ہے جبکہ ایس ای سی پی کا ریکارڈ پہلے ہی وصول ہوچکا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.