جاتی عمرہ کے تمام شریف ہی چور نکلے،صوبائی وزیرسید ناصر حسین شاہ

کراچی جدت ویب ڈیسک وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جاتی عمرہ کے تمام شریف ہی چور نکلے،نوازشریف اورانکے خاندان کو دیکھ کر ہمدردی محسوس ہونے لگی ہے،نواز شریف یوسف گیلانی کیخلاف کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے۔وزیراعظم تبدیل کرنے میں حرج کیا ہے،ہم نے بھی کیا تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین نے کہا کہ احتساب کا غیر متنازعہ قانون بنانا چاہتے ہیں ،پیپلزپارٹی کھرے احتساب پر یقین رکھتی ہے،پیپلزپارٹی کا 16سال سے احتساب کیا جا رہاہے،کچھ ثابت نہیں ہوا،جو مقدمات قائدین پر بنائے گئے اس پر معافی مانگی گئی ،پہلے خود جے آئی ٹی کے مطالبے کرتے ہیں پھرمتضاد کہتے ہیں ،

Leave a Reply

Your email address will not be published.