زرعی اجناس‘ پھل اور سبزیوں پرکیڑوں اورنقصان دہ حشریات کےحملے سے اربوں روپے کا نقصان ، زرعی ماہرین

فیصل آباد(جدت ویب ڈیسک) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرڈاکٹر محمد اقبال ظفر نے کہا کہ ہر سال زرعی اجناس‘ پھل اور سبزیوں پر کیڑوں اور نقصان دہ حشریات کے حملے سے اربوں روپے کانقصان ہورہا ہے جس کی روک تھام کیلئے انٹومالوجی کے ماہرین کی خدمات انتہائی اہم ہیں۔ کپاس پاکستانی برآمدات کی اہم ترین فصل ہے جس پر گلابی سنڈی اور سفید مکھی کے حملوں کی وجہ سے ہر سال کسانوں کو اربوں روپے کانقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔  پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ کی طرف سے 7کروڑ روپے کے تحقیقاتی منصوبے کے نتیجہ میں ایسی حکمت عملی متعارف کروانے میں ضرور کامیاب ہوجائیں گے جس سے نقصان کی شرح کو قابومیں لانے کا راستہ ہموار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی زرعی ترقی اور دیہی معاشیات میں بہتری کیلئے کوشاں ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.