نینشل بینک کے سابق صدر سید علی رضا کو دل میں تکلیف, جیل سے جناح اسپتال منتقل

کراچی جدت ویب ڈیسک :نیشنل بینک کی بنگلا دیش شاخ میں 18 ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتاراین بی پی کے سابق صدر سید علی رضا کو دل میں تکلیف کے باعث جیل سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق علی رضا کو سینے میں شدید تکلیف ہوئی جس کے باعث انہیں اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے اور وہ ڈاکٹر ندیم کی نگرانی میں ٹیم کے زیرعلاج ہیں نیوز کے مطابق نیشنل بینک کی بنگلا دیش شاخ میں 18 ارب روپے کی کرپشن کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر نینشل بینک علی رضا کو 7 ملزمان سمیت عبوری ضمانت منسوخ کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا اور جوڈیشل ریمانڈ کے لئے جیل منتقل کردیا گیا تھا تاہم اب علی رضا کو دل میں تکلیف کے باعث جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.