طبیعت خراب یا کچھ اور۔۔۔چوہدری نثار کی پریس کانفرنس ملتوی

Nisar Ali Khan Pakistani Politician

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک وزیر داخلہ چوہدری نثار نے طبعیت کی ناسازی کے باعث اتوار کے روز اہم پریس کانفرنس ملتوی کردی۔ زارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وزیر داخلہ کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پریس کانفرنس نہیں کرسکیں گے۔چوہدری نثار کی اہم پریس کانفرنس کے ممکنہ وقت کے حوالے سے بیان میں بتایا گیا کہ یہ پریس کانفرنس پنجاب ہاؤس میں ہی منعقد کی جائے گی۔ ترجمان وزارت داخلہ نے میڈیا سے التماس کیا کہ پریس کانفرنس ملتوی کرنے کی وجہ محض چوہدری نثار کی طبعیت ناساز ہونا ہے لہٰذا اس خبر کو غلط رنگ دے کر پیش نہ کیا جائے۔یاد رہے کہ اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں سامنے آرہیں تھیں کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی اور تنویر حسین نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور انہیں پریس کانفرنس کو منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.