نوکیا 5کی پاکستان میں فروخت شروع ہو گئی

کراچی جدت ویب ڈیسک ہوم آف نوکیا فونز، ایچ ایم ڈی گلوبل نے آج اپنے دوسرے اسمارٹ فون Nokia 5 کی پاکستان میں ایڈوانس ٹیلی کام کے ذریعے فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال کے آغاز میں بارسلونا، اسپین میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرائی گئی اس ڈیوائس میں اعلیٰ ترین کاریگری، منفردڈیزائن اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فیچرزموجود ہیں جو آپ کو اپنا فون اپنے انداز میں استعمال کرنے کے قابل بناتے ہیں۔پاکستان میں Nokia 5متعارف کرانے کے بارے میں ایچ ایم ڈی گلوبل کے ہیڈ آف نیئر ایسٹ، کامران خان نے کہا، ’ ’Nokia 3 کے حوالے سے موصول ہونے والی زبردست پذیرائی کے بعد آج پاکستان میںکسٹمرز کے لیے Nokia 5 پیش کرنے پرہمیں بہت خوشی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا،’’پاکستانیوں کی جانب سے پسندیدگی کا غیر معمولی اظہارانتہائی متاثر کن ہے اور ہم Nokia فون کے مستقل شائقین کو اس کا صلہ نئے Nokia 5 کی صورت میںدے رہے ہیں۔ ‘‘ 5 Nokia نہایت عمدہ انجینئرنگ کے ذریعہ 6000 سیریز ایلومینیم کے سنگل بلاک سے بنایا گیا ہے تاکہ ایک مکمل pillowedباڈی بن سکے اور اس میں اسکلپٹیڈ کارننگ گوریلا âsculpted corning gorillaáگلاس والی laminated 5.2 انچ کی ’’HD IPS‘‘ ڈسپلے نصب ہو سکے۔ پاکستان میں Nokia 5 ڈبل سم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔انٹینا کے ڈیزائن میں ایک نئی جدت کے ساتھNokia 5 ایک زبردست اسٹرکچرل سا لمیت، باریک سے باریک چیزوں پر توجہ کے ساتھ ایک ہائی اینڈ فلیگ شپ معیارپرتیار کیا گیا اسمارٹ فون ہے۔Qualcomm Snapdragon 430 موبائل پلیٹ فارم کا حامل Nokia 5 شاندار بیٹر ی لائف، بہتر اورعمدہ گرافک پرفارمنس ، اعلی معیار کے ڈیزائن اور ساخت کے اعتبار سے مضبوط ہے جس میں ہر شخص کو بہترین تجربہ فراہم ہو گا۔اس کے اضافی فیچرز میں 8MP، 84ڈگری وائیڈ اینگل فرنٹ فیسنگ کیمر ا ہے جو آپ کی سیلفی میں زیادہ سے زیادہ منظر کو محفوظ کرتا۔اس کے ساتھ اس کی اسکرین میں دھوپ اور کم روشنی میں بھی صاف دیکھنا ممکن بنایا گیاہے۔بے شمار خوبیوں کے ساتھ Nokia 5 ایک نفیس اورخوبصورت اسمارٹ فون ہے جو آپ کے ہاتھ میں بآسانی سما جاتا ہے۔ Noka 5تین خوبصورت رنگوں یعنی میٹ بلیک â Black Matteá، سلورâ Silverá اور ٹیمپرڈ بلیو â Blue Tempered áمیں دستیاب ہے ۔تمام Nokia اسمارٹ فونز آپ کو اپنی ڈیوائس کے لیے ہمیشہ جدید ترین اورخالصتاً اصلی اینڈرائیڈ تجربہ فراہم کرتے ہیں۔ ماہانہ سیکورٹیاپ ڈیٹس آپ کے نوکیا اسمارٹ فون کو محفوظ، اپ -ٹو-ڈیٹ رکھتا ہے اور صارف کو ایک سادہ اور غیر ضروری ڈیٹا اور ایپلیکیشن سے پاک اینڈرائیڈ کا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔نئے اینڈرائیڈمیں جدید ترین فیچرز شامل ہیں جن میں Dozeکی نئی خصوصیات موجود ہیں جو بیٹری کے استعمال میں اُس وقت بچت کرتی ہیں جب فون جیب یا بیگ میں ہو۔نئےNokia اسمارٹ فونز میں گوگل کا جدید تازہ ترین فیچر Google Assistantموجود ہے جس سے اینڈرائیڈ کے استعمال کاتجربہ مزید بہتر ہوا ہے۔ Nokia اسمارٹ فون پر Google Assistant کے ساتھ مکالمہ کے تجربے کو بہترین بنانے کے لیے ہماری اور گوگل کی ٹیموں نے مل کر کام کیا ہے ۔پاکستان میں Nokia 5کی فروخت آج سے ایڈوانس ٹیلی کام کے ذریعے شروع ہو گئی ہے اور اس کی قیمت صرف 21,900/-روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.