وزیراعظم کیلئے مشترکہ امیدوارکے معاملے پر اپوزیشن میں پھوٹ پڑگئی

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان نے شیخ رشید کووزارت عظمیٰ کا امیدوار بنانے کے معاملے پراعتماد میں نہیں لیا ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ مشترکہ اپوزیشن کے اجلاس سے پہلے وزیراعظم کے امیدوارکا اعلان زیادتی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے اس لئے رابطہ کیا کہ وزارت عظمیٰ کا مشترکہ امیدوارلانا چاہیے  جس کیلئے پیر کو ملاقاتیں ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.