پاک فضائیہ بری افواج کے ساتھ ملکر منصوبے کے لیے نا قابل تسخیر سیکیورٹی فراہم کرے گی۔ایئرچیف مارشل سہیل امان

جدت ویب ڈیسک :پاک فضائیہ کے زیرِاہتمام ’’پاک چین اقتصادی راہداری‘‘ پر سمپوزیم منعقد کیا گیا جس میں تینوں مسلح افواج کے افسران، سینیٹرز، حاضرسروس و ریٹائرڈ بیورو کریٹس اور چیمبر آف کامرس کے اراکین نے شرکت کی اپاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک چین راہداری پورے خطے کے لیے گیم چینجر ہے۔ نہوں نے کہا کہ ملکی فضائی حدود کی حفاظت میں پاک فضائیہ کا کلیدی کردار ہے اور پاک فضائیہ بری افواج کے ساتھ ملکر منصوبے کے لیے نا قابل تسخیر سیکیورٹی فراہم کرے گی۔مہمان خصوصی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری پورے خطے کے لئے گیم چینجر ہے اور سی پیک مشرقی اور مغربی ایشیا کو آپس میں ملانے کا باعث بنے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.