پاکستان ایئر فورس کے دستے نے شہید راشد منہاس کو خراج عقیدت پیش کیا اور قبر پر سلامی دی

کراچی:جدت ویب ڈیسک :تفصیلات کے مطابق فضاؤں کا سینہ چیر کر دشمنوں پر چھپنٹے والے شاہین آج یو م فضائیہ منارہے ہیں، یوم فضائیہ پر سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب ہوئی، ایئر وائس مارشل حسیب پراچہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔یاد رہے کہ انیس سو اکہتر میں راشد منہاس شہید نے اپنی جان اس وقت وطن پر قربان کی جب وہ اپنی پہلی سولو فلائٹ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک انکے انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے کو رن وے پر روک کر سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا۔بیس سالہ راشد منہاس نے دشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور اس دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیاتقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل حسیب پراچہ نے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔پاک فضائیہ کے دستے نے راشد منہاس شہید کی قبر پر سلامی پیش کی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.