دہشت گردی کیخلاف پاک فوج نے بے پناہ قربانیاں دیںہیں ، وزیراعظم

سرگودھا جدت ویب ڈیسک وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے میں بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مصحف بیس سرگودھا کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو قدرتی آفات سے نمٹنے اورامدادی کاموں پر پاک فضائیہ کی خدمات، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی پاک فضائیہ کی خدمات پر بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان ایئرفورس کے وطن کے دفاع کے لیے بہترین کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ فضائی حدود کے تحفظ میں پاک فضائیہ کا کردارقابل تعریف ہے اور پاک فضائیہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھی اہم کردار ادا کررہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج نے بے پناہ قربانیاں دیں جن کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہم ملکر اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بڑی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں اور پاک افواج ،خفیہ اداروں،پولیس سمیت تمام سکیورٹی اداروں اور سیاسی قیادت نے اس جنگ کو جیتنے کا عزم کررکھا ہے اس جنگ میں ہمیں عوام کا بھی بے پناہ تعاون حاصل ہے اور انشائ اللہ ہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.