/

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ کی جنرل زبیر محمود حیات سےالوداعی ملاقات

جدت ویب ڈیسک :پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا ءاللہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز، راولپنڈی میں الوداعی ملاقات کی۔
تفصیلات کے اس ملاقات کے دوران جنرل زبیر محمود حیات نے ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کی بحیثیت سربراہ پاک بحریہ غیر معمولی خدمات کو سراہا ۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ایڈمرل ذکاءاللہ کی اپنی کمانڈ کے دوران، پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے ، مسلح افواج کے درمیان تعاون اور پاک بحریہ کو ایک مضبوط فورس بنانے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ایڈمرل ذکا ءاللہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا اظہارِ تشکر اور نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا۔ذکا اللہ کی جگہ وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی 7اکتوبر2017کو سنبھالیں گے‘ تبدیلی کمانڈ کی تقریب پی این ایس ظفر اسلام آباد میں منعقد ہو گی

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.