فواد چوہدری نے شریف خاندان کی نظرثانی اپیل کا بھانڈا پھوڑدیا

Pakistan Tehreek- e-Insaf

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل کا مقصد سپریم کورٹ کی نگرانی ہٹانے کی کوشش ہے اور ریفرنسز کے لیے مقررہ 6ماہ کی مدت ختم کرنا ہے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب مکمل طور پر شریف خاندان سے ملا ہوا ہے ،اس معاملے کا پیچھا کیا ہے اور اس کو انجام تک پہنچائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب اگر شریف فیملی کے سوا کسی اور نے کیا ہوتا تو سب جیل میں ہوتے ۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ جب جے آئی ٹی بنائی گئی تو انہوں نے عدالت کے باہر مٹھائی کھلائی تھی ،جب فیصلہ ان کے خلاف آیا تو جے آئی ٹی اور عدالت بری لگنے لگی ۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے پاناما فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل کا مقصد سپریم کورٹ کی نگرانی ہٹانے کی کوشش ہے اور ریفرنسز کے لیے مقررہ 6ماہ کی مدت ختم کرنا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.