نوازشریف کی دھمکیاں‘ نیب نے گھٹنے ٹیک دیئے‘ سنسنی خیز انکشافات

Panama Case

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک قومی احتساب بیورو نے طلبی کے نوٹسز بھیجے جانے پر شریف فیملی کی عدم پیشی پر مزید نوٹسز نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق کیس میں ریفرنس داخل کرنے میں 21 دن باقی ہیں اور شریف فیملی کو مسلسل نوٹسز بھیجنے کے بعد عدم پیشی پر نیب نے مزید نوٹس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سے ملنے والے ریکارڈ کی روشنی میں ریفرنس داخل کردیا جائے گا جبکہ باوثوق ذرایع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نیب کو مسلسل دھمکیوں سے دبائو میں لانے میں کامیابے ہوگئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.