پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست اضافہ

کراچی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو زبردست تیزی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں۔ سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب92 ارب37 کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت82.30 فیصد زائد جبکہ110.28 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیراعظم خاندان کے خلاف پانامہ کیس کی سماعت کے باعث کاروبار آغاز منفی زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 44498کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیاتاہم حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسز کی جانب سے توانائی ،اسٹیل اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ایک بار 44600کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔منگل کو مارکیٹ میں مقامی سرمایہ گورپ بھی سرگرم رہے اور نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1113.15پوائنٹس اضافے سے45636.36پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کو مجموعی طور پر15کروڑ83 لاکھ19 ہزار850 شیئرز کا کاروبار ہوا ، جو پیرکی نسبت8 کروڑ3 لاکھ32ہزار 60شیئرززائدہے ۔ مجموعی طور پر373 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے307 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ56 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 10 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میںایک کھرب 92 ارب37 کروڑ94 لاکھ92 ہزار735 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 93 کھرب26 ارب70 کروڑ80 لاکھ52 ہزار315 روپے ہو گئی ۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپس موریس پاک کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت125.85 روپے اضافے سے2675.00 روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت47.49 روپے اضافے سے1767.49 روپے پر بند ہوئی ۔ نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت73.00 روپے کمی سے3100.00 روپے اور کولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت55.00 روپے کمی سے2300.00روپے پر بند ہوئی ۔منگل کوٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ12 لاکھ52 ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ۔ جس کے شیئرز کی قیمت1.78روپے اضافے سے37.70 روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں 89 لاکھ8 ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت8پیسے اضافے سے6.69 روپے پر بند ہوئی ۔ منگل کو کے ایس سی 30 انڈیکس 626.53 پوائنٹس اضافے سے 23843.63 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس2385.89 پوائنٹس اضافے سے77903.34 پوائنٹس جبکہ کے ایس سی آل شیئرز انڈیکس656.75 پوائنٹس اضافے سے31839.58 پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.