شیخ رشید نے نوازاور شہباز شریف کیلئے نیا گڑھا کھوددیا

Pakistan

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد پاکستان پہنچ گئے، شیخ رشید نے پاکستان واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی پاکستان پہنچا ہوں رات عدالت میں پیشی کا نوٹس ملاہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کی جان حدیبیہ پیپرز مل کیس میں پھنسی ہے انہوں نے کہا کہ نیب نے سپریم کورٹ میں کیس کھولنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔اگر نیب کیس نہ کھولا تو ہتک عزت کا دعویٰ دائرکرینگے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران کی جان حدیبیہ کیس میں اٹکی ہے کیس کھل گیا تو ان کو کوئی نہیں بچاسکے گا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ پیپرمل کے کیس میں عوامی مسلم لیگ اکیلی ہے، ہمیں کیس میں پارٹی بنایا گیا ہے، اس حوالے سے رات کو نوٹس ملا تو سیدھا لندن سے پہنچا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ پیپرمل کیس میں شریف بردران اورفیملی ملوث ہے، عدالت سے کہوں گا کہ نیب سے پوچھے کہ نیب کیوں پہرہ نہیں دے سکتی جب کہ نیب نے کہا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزکا کیس کھولیں گے۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی نیب کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ شیخ رشید کی درخواست پرسماعت پانچ رکنی لارجربینچ کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ نیب نے عدالت کو حدیبیہ پیپرزمل فیصلے خلاف اپیل دائرکرنے کی یقین دہائی کرائی تھی، یقین دہانی کراکے چیئرمین نیب اپیل دائر نہیں کررہے۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نیب کو حدیبیہ پیپرز مل فیصلے کے خلاف اپیل کا حکم دیاجائے جب کہ چیئرمین نیب اورپراسیکیوٹرنیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.