/

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالیں جائیں، طاہر القادری کا مطالبہ

لاہور جدت ویب ڈیسک :لاہور ہائی کورٹ نے آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کا فیصلہ سنا دیا، کہ سانحے کی رپورٹ پبلک کی جائے ، اسکے بعد عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیںسانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالیں جائیں، تاکہ یہ لوگ باہر نہ بھاگ سکیں ، خود کو خادم اعلی کہلانے والے اب کس منہ سے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے جارہے ہیں ، ہمارے ریکارڈ میں 27 افراد شہید ہوئے تھے ،سوا تین سال سے رپورٹ کو دبا کر رکھا ہوا ہے ن لیگی وزراء کہتے ہیں کہ ہمارا کوئی لینا دینا نہیں آج ہائی کورٹ نے اچھا فیصلہ دیا ہے ، متاثرین کی انصاف کے امید پھر زندہ ہوگئ ہے ساری ن لیگ قیادت باہر بھاگ رہی ہے ، اور نواز شریف کےپیچھے شہباز شریف بھی فرار ہونے جارہے ہیں ، شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر میں ملوث ہواتو فوری استعفی دےدونگا ی تاریخ کا بدترین قتل تھا اگر شہباز شریف آپ قاتل نہیں تو پھر جرات کریں اور رپوٹ کو پبلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published.