بھارت کی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو دھمکی, پی سی بی کا سخت ردعمل

/

لاہور: ویب ڈیسک  ::بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو شرکت سے روکنے اور دھمکی دینے پر پی سی بی کا ردعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی بورڈ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ پی سی بی کا منظور شدہ ایونٹ ہے، بی سی سی آٗئی نے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت سے روک کر کھیل کو بدنام کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر آئی سی سی ارکان کے ذاتی معاملات میں مداخلت کی ہے۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا رویہ اسپرٹ آف کرکٹ کے خلاف اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ آئی سی سی کے مناسب فورم پر اٹھایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Previous Story

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات رنز سے ہرادیا

Next Story

. اب ڈومور نہیں ہوگا، مشیرقومی سلامتی معیدیوسف

Latest from اہم خبریں