حکومت نے گھریلو صارفین پر’’بجلی ‘‘ گرادی

Pakistan karachi

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک حکومت نے گزشتہ چار سال سے غریبوں کی سینے پر منگ دلتے ہوئے پانچ سال قبل صنعتی بجلی کے ریٹ کو گھریلو ریٹ مقرر کر کے غریبوںکو غریب تر کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے ۔2008میں تجارتی بجلی کے ریٹ 7.63تھا جبکہ گھریلو صارفین کو 4.15میں مل رہی تھی ،2017میں حکومت نے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا ریٹ 7.82روپے مقر ر کرکے بجلی کو مہنگا ترین کر کے کمریں توڑ دی ہیں ۔معلومات کے مطابق2010میں بجلی قیمت میں دھیرے دھیرے اضافہ شروع ہوا ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے موجودہ حکومت نے ایک دو چھلانگیں لگا کر صنعتی بجلی ریٹ کے برابر کر کے غریب کو بہترین تحفہ دیدیا جو کہ اس وقت مہنگی ترین بجلی ہے وہ ملک کی عوام کو دی جارہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.