/

.آرمی چیف کو معیشت پر بیان دینے کا پورا حق حاصل ہے،سول ملٹری تناؤ نہیں

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک ::میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف نے معیشت پر اپنی رائے کا اظہار کیا، معاشی اشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سول ملٹری تناؤ نہیں، اختلاف رائے ہوسکتا ہے، آرمی چیف کو معیشت پر بیان دینے کا حق حاصل ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اختلاف رائے ہر گھر میں ہوتا ہے سب کا مقصد ایک ہے ملک ترقی کرے، اچھی بات ہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پبلک فورم پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر ان ہاؤس تبدیلی آسکتی ہے، پارلیمنٹ کا حسن اپوزیشن سے آتا ہے، ٹیکنو کریٹ یا قومی حکومت کے قیام سے بہتری نہیں آسکتی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نااہلی فیصلے کو ہم نے مانا مگر پاکستانی عوام نے نہیں مانا، ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ بھی تاریخ نے قبول نہیں کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی میں فارورڈ بلاک کا مجھے علم نہیں، ن لیگ واحد جماعت ہے جس کے ممبران معاملات پر کھلے عام اختلاف کرتے ہیں، سیاست آئین اور عوام کی خواہش کے مطابق ہونی چاہئےانہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اقامے پر نکالنے کی وجہ کسی کو سمجھ نہیں آئی، اقامہ رکھنا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں تھی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.