عالمی برادری مودی کو پٹا ڈالے،قصائی خون کا پیاسا ہوچکا ،فائرنگ کی شدید مذمت

کراچی جدت ویب ڈیسک : : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کی شہادت ناقابل معافی جرم ہے۔
گزشتہ روزعالمی یوم امن کے موقع پربھارتی بلااشتعال فائرنگ سےشہید ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی جبکہ 26 افراد زخمی ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار خون کی پیاسی ہوچکی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستانی شہدا کی وارث ہے اور رہے گی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی برادری مودی کوپٹہ ڈالےورنہ وہ انسانیت کوکاٹتا رہے گا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.