صدر مملکت ممنون حسین نے منظوری دے دی، پولیس کا نظام فاٹا تک بڑھا دیا گیا پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور سندھ کی طرح فاٹا میں بھی پولیس کا نظام لاگو ہو گا

جدت ویب ڈیسک :رپورٹ کے مطابق پولیس ایکٹ 1861کا نفاذ فاٹا میں بھی کردیا گیا ہے جس کی منظوری صدر مملکت ممنون حسین نے دے دی ہے اور آج سیفر ان کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے ۔فاٹا میں لیوئز کے دفاتر پولیس سے تبدیل کردیے گئے ،لیویز کمانڈنٹ کے بجائے آئی جی پولیس سربراہ ہونگے جبکہ نائب تحصیلدار سے کم عہدے کے شخص کو پولیس افسر تعینات نہیں کیا جا سکے گا ۔فاٹا کے بنیادی عدالتی نظام میں بھی تبدیلیاں کردیں گئی ہیں اور اب فاٹا میں پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرز کا عدالتی نظام لاگو ہو گا ۔ پولیس کا نظام فاٹا تک بڑھا دیا گیا جس کے بعد اب پنجاب ،خیبر پختونخواہ اور سندھ کی طرح فاٹا میں بھی پولیس کا نظام لاگو ہو گا ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.