سرمایہ کاری نہ آنے کی وجہ کرپشن ہے،نیب ریفرنس پراسحاق ڈارفوری استعفی دیں

جدت ویب ڈیسک :اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمرا ہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمران کہتے ہیں کہ ہم نے بہت ترقی کی اور ججز نے ان کو نکال دیا، نیب ریفرنس پر اسحاق ڈار کو استعفا دے دینا چاہیے ۔ نواز شریف نے کیسی ترقی کرائی کہ ملک کو مقروض کردیا اور قرضے چڑھا کر (ن) لیگ کی حکومت نے بڑے بڑے پروجیکٹس بنائے جب کہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک میں غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ہماری معیشت کا اتنا برا حال کبھی نہیں ہوا جتنا آج ہے، انھوں نے جو ظلم معیشت کے ساتھ کیا ایسا کوئی دشمن بھی نہیں کرتا۔ پیپلز پارٹی نے 480 ارب روپے کے گردشی قرضے چھوڑے لیکن پاکستان جتنا مقروض آج ہے اتنا تاریخ میں کبھی نہیں تھا۔پاکستان کی برآمدات تباہ ہوگئی ہے، پاکستان جس راستے پر جا رہا ہے وہ بہت خطرناک ہے، برآمدات اور درآمدات میں 30 ارب ڈالر کا فرق آگیا ہے۔ اسحاق ڈار بار بار کہتے رہے کہ ٹیکس ریونیو بڑھا دیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اشیا ضروریہ، بجلی اور گیس پر ٹیکس بڑھانے کی وجہ سے ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہموجودہ دور حکومت میں زرداری دور سے بھی کم سرمایہ کاری ہوئی ہے ، سرمایہ کاری نہ آنے کی وجہ کرپشن ہے،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کے اقتصادی غارتگر ہیں، نیب ریفرنس دائر ہونے کے بعد وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں، نواز حکومت میں بہت کم سرمایہ کاری ہوئی، اتنی کم سرمایہ کاری ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی.حکمرانوں نے ملک کی معیشت کےساتھ بہت ظلم کیا،جوظلم معیشت کےساتھ ہواایسا دشمن بھی نہیں کرسکتا تھا۔ سی پیک کے باوجود ملک میں سرمایہ کاری نہیں آرہی ، سی پیک کے ثمرات سیمٹنے کے لئے ملک اور گورننس کو ٹھیک کرنا ہوگا۔اسد عمر کا کہنا ہے کہعوام کو سہولتیں دینے کی بات کی جائے تو وفاقی حکومت کے وسائل ختم ہو جاتے ہیں،ٹیکس نیٹ میں امیر لوگوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا یا جا رہا۔اسد عمر کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ختم کرنے کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر گرتے جارہے ہیں،امریکی صدربھی یہ بات جانتا ہے کہ ہم قرضے لینے کے لیے عالمی اداروں کو پاس جا رہے ہیں کشکول توڑنے والے قرضے لے کر ملک چلا رہے ہیں ،نواز شریف کی حکومت جب بھی آئی ملک کے اندر بیرونی سرمایہ کا ری گری ،ملک کے اندر زرعی شعبے میں کوئی بھی اصلاحات نظر نہیں آرہی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہناہے کہ مشرف کے دورمیں ملک کے قرضے 2000ارب سے زائد قرض بڑھے،زرداری کے دور میں 8000ارب کا قرضہ بڑھا ،جبکہ پاکستان کے قرضوں میں 10800ارب کا مجموعی اضافہ ہو ا۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی اور گیس کی قیمتیں خطے میں دوسرے ممالک کی نسبت زیادہ ہیں،بجلی اور گیس پر تین نئے ٹیکس لگا دئیے گئے۔ان کا مزید کہنا تھا حکومت سے ایل این جی معاہدے کی تفصیلات مانگ رہے ہیں ،تو جواب ملتا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی خود اس کا جواب دیں گے ،ان سے ہمارا رابطہ نہیں ہو رہا۔بھارت کی برآمدات 270ارب ڈالر کے قریب ہے جبکہ ہماری برآمدات 21ارب ڈالر کے ہے نواز شریف کی حکومت سے قبل 2011میں یہ 25ارب ڈالر تھی ،ملک کی برآمدات اسی طرح گرنے کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑہ گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.