تیری آنکھوں کے دریا کا اترنا بھی ضروری تھا گلوکارراحت فتح علی خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناعی جاری

جدت ویب ڈیسک :ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اکاونٹ منجمد کر نے کے خلاف راحت فتح علی خان نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔جسٹس شاہد جمیل نے وکلاء کی بحث کے بعد گلوکار راحت فتح علی خاں کی درخواست پر حکم امتناعی جاری کردیا ۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گلوکار باقاعدگی سے ایف بی آئی آر کو ٹیکس ادا کررہے ہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے غیرقانونی طور پر اکاونٹ کو منجمد کیا گیا۔ایف بی آر نے منگل کے روز گلوکار راحت فتح علی خان کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر اکاونٹ منجمد کر کے ایک لاکھ 25 ہزار روپے کی ریکوری کی تھی ۔راحت فتح علی خان کے وکیل شفیق احمد چاولہ نے عدالت کو بتایا کہ گلوکار کا کوئی خفیہ اکاونٹ موجود نہیں ہے لہٰذا ایف بی آر کے جانب سے اکاؤنٹ کو منجمد کیے جانے پر حکم امتناعی جاری کرئے۔

http://www.dailymotion.com/video/x1yxn69

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.