ورلڈ الیون کے اسکواڈ کا اعلان ،قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کو سونپی گئی

جدت ویب ڈیسک :قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے ورلڈ الیون کے اسکواڈ کا اعلان کیاپی سی بی اعلامیے کے مطابق سرفراز احمد ورلڈ الیون کے خلاف پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں حسن علی، شاداب خان، جنید خان، عمر امین، عماد وسیم، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم اور شعیب ملک شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، فہیم اشرف، عمر یامین، محمد عامر، رومان رئیس، عثمان شنواری اور سہیل خان بھی شامل ہیں۔قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کو دیکھ کر انہیں اسکواڈ میں شامل کیا گیا، ٹیم میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا کمبی نیشن بنایا گیا ہے، ورلڈ الیون کی قیادت جنوبی افریقی کھلاڑی ڈوپلیسی کریں گے۔ٹیم میں بھارت کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے، ورلڈ الیون کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، فاف ڈوپلیسی (کپتان)، عمران طاہر، ہاشم آملہ، جارج بیلی، پال کولنگ ووڈ، گرانٹ ایلیٹ، ڈیوڈ ملر، بین کٹنگ، مورنی مورکل، تھسارا پریرا، سیموئل بدری، ڈیرن سیمی، تمیم اقبال اور ٹیم پین، جبکہ کوچنگ کے فرائض اینڈی فلاور انجام دیں گے۔چیئرمین پیسی بی نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے محفوظ ہے، تمام غیر ملکی کھلاڑیوں نے سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات پر بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے، ورلڈ الیون کی ٹیم میں 7 ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں، ورلڈ الیون کی قیادت فاف ڈوپلیسی کریں گے، تین ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے

 

۔

 

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.