//

پاکستان نے افغان فوج کے 5 افسروں سمیت 46 فوجیوں کو پناہ دیدی

#Pakistansheltered #46soldiers Includingfive #AfghanArmyofficers

راولپنڈی: جدت ویب ڈیسک:پاکستان نے افغان نیشنل آرمی کے پانچ افسروں سمیت چھیالیس فوجیوں کو پناہ دیدی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان پہنچنے والے افغان فوجیوں کو خوراک، شیلٹر اور طبی امداد فراہم کی گئی، پاک آرمی نے معلومات اورضروری کارروائی کیلئے افغان آرمی سے رابطہ کیا ہے، افغان فوجیوں کو قانونی عمل سے گزار کر افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے پاکستان سے پناہ مانگی تھی اور انہیں بھی پناہ اور محفوظ راستہ دے کر افغان حکام کے حوالے کر دیاگیاتھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال اروندو سیکٹرکے پاس تعینات افغان آرمی کے کمانڈر نے پناہ لینے کیلئے پاک فوج سیرابطہ کیا۔ یہ افغان سپاہی پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر واقع اپنی چوکی پر مزید قبضہ جاری رکھ نے کے قابل نہیں رہے تھے،لہذا ان 5 افسران سمیت 46 افغان فوجیوں کو پاکستان میں پناہ اورمحفوظ راستہ دیا گیا۔ جس کے بعد 46 فوجی چترال ارندو سیکٹر پہنچے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.