/

کرپشن کیخلاف فوری ایکشن لیا جائیگا‘علم الدین بلو

کراچی سے سید زیدکی رپورٹ۔ چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو نے کہا ہے کہ اب محکمہ اینٹی کرپشن قانون کے مطابق کارروائیاں کریگا، کسی بھی ادارے میں کرپشن کیخلاف فوری ایکشن لیا جائیگا۔ ان خیالات کا انہوں نے نمائندہ ’’جدت‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین اینٹی کرپشن علم الدین بلو نے کہا کہ اب محکمہ میں تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہونگے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، ٹیم ورک کے تحت ادارے کی بہتری کیلئے ملکر کام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈائریکٹرز کےساتھ ملکر ادارے میں اصلاحات لائینگے،انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے میں کرپشن کیخلاف فوری ایکشن لیا جائیگاجو بھی کارروائی ہوگی وہ قانون کے مطابق ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین اینٹی کرپشن نے کہا کہ میرٹ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگااور ادارے کی ساکھ کو مزید بہتر بنانے کیلئے اچھی شہرت کے حامل اور ایماندار افسران کو آگے لایا جائیگا۔علم الدین بلو نے کہا کہ اس وقت جتنے بھی بڑے کیسز اینٹی کرپشن میں موجود ہیں ان کے حوالے سے بورڈ کی منظوری کے بعد فائنل فیصلے کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.