کراچی میں پولیس کی کارروائیاں ،13ملزمان گرفتار

کراچی جدت ویب ڈیسک کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے کمانڈر سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پاک کالونی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ایس پی اورنگی عابد بلوچ کے مطابق پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا اور سرچ آپریشن کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، گولیاں اور منشیات برآمد بھی کی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔کھارا در میں پولیس نے کارروائی کرکے لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ کا کمانڈر لیاقت کالو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم بابا لاڈلہ کا بہار کالونی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم لیاقت کالو لیاری آپریشن کے بعد اندرون سندھ فرار ہوگیا تھا۔ ملزم لیاقت رینجرز، پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ ملزم نے بابا لاڈلہ کے ساتھ مل کر دو رینجرز اہلکاروں کو اغوا اور قتل جبکہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس اہلکار شجاع شاہ اور راج کو قتل کیا تھا۔لاسی گوٹھ اور سمن آباد میں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.