ٹماٹر کی قیمت نے شہریوں کے چہرے لال پیلے کردیئے

پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں پرقابونہ پایاجاسکا، ٹماٹر کی قیمتیں سن کر شہریوں کے چہرے لال پیلے ہونے لگے ۔ ٹماٹر فی کلو ایک سو چالیس سے ایک سو ساٹھ روپے اور پیاز سو روپے پر فروخت ہورہے ہیں۔ پشاور میں سزی کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا جا سکا ۔ مارکیٹ میں ٹماٹر فی کلو ایک سو چالیس سے ایک سو ساٹھ جبکہ پیاز اسی سے سو روپے تک بکنے لگا۔ گوبھی اورکریلافی کلو90روپے، لیموں اور ہری مرچ 200 روپے پر فروخت ہونے لگا۔۔ آلو سفید چالیس، آلو سرخ ساٹھ روپے فی کلو جبکہ لہسن سو روپے پاو پر فروخت کیا جارہاہے۔عیدالاضحی گزرنے کے باوجود ٹماٹر اور پیاز کی قیمیتوں میں کوئی کمی نہیں آئے عید کو گزرہوئے دو ہفتے گزر چکے ہیں مگر قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اتوا رکے روز بینظیر پل کے قریب لگائے گئے اتوار بازار میں بھی ٹماٹروں کی قیمت آسمان سے باتیں کررہے تھے اچھا ٹماٹر بقول تاجروں کے یہ ٹماٹر ایران سے آتا ہے اس لئے 200روپے کلو ہے اور یہاں کا ٹماٹر 110روپے کلو ہے جو زیادہ اچھا نہیں اور لوگ خریدتے بھی نہیں ٹماٹر جیسی سبزی نے خاص طورپر خواتین کو پریشان کردیا گیا ہے کیونکہ کھانوں میں زیادہ تر ٹماٹر استعمال کئے جاتا ہے اب خواتین نے اس کا نیم بدل تلاش کیا ہے دہی تاکہ مہنگائی کے دور میں 200روپے کا ٹماٹر خریدنے کے بجائے 90روپے کا ایک کلو دہی خریدا جائے تاکہ ایک کلو دہی کھانوں میں بھی استعمال ہوسکتا ہے اور اسکی لسی بھی بنائی جاسکتی اور روٹی کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.