کراچی ،کار کے خفیہ خانوں سے 195کلوگرام چرس برآمدکر لی

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان کوسٹ گارڈزنے چیکنگ کے دوران کار کے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی 195 کلو گرام اعلیٰ قسم کی چرس برآمد کر لی اور کار کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق گوارد âبلوچستانá کے قریب تربت روڈ پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے نیلینٹ چیک پوسٹ کے قریب ایک مشکوک کار کو دیکھا جو تربت سے گوادر کی طر ف جار رہی تھی، کار کو چیک کرنے کے لئے گشت پارٹی نے اُس کا تعاقب کیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں کواپنے پیچھے آتا دیکھ کر اسمگلرز اندھیرے اور دُشوار گزار علاقے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کار کو کچے کے علاقے میں چھوڑ کر قریبی ٹیکریوں کی طرف فرار ہو گئے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے تفصیلی چیکنگ کے دوران کار کے خُفیہ خانوں میں چھپائی گئی 195 کلو گرام اعلیٰ قسم کی چرس برآمد کر لی اور کار کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں تقریباً 30 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر عتیق الرحمان نے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.