پنجاب نہیں جاؤں گی میں کام کرکے مجھے بہت مزہ آیا،فلم سے بہت امیدیں ہیں

کراچی جدت ویب ڈیسک : : پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کا کہنا ہے کہ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں کام کرکے مجھے بہت مزہ آیا۔مجھے رومانوی فلمیں دیکھنا اور ایسی فلموں میں کام کرنا اچھا لگتا ہے،عید پر آنے والی دونوں فلموں سے مجھے بہت اچھی امیدیں ہیں، ان فلموں میں بہترین کاسٹ ہے ہم سب نے مل کر بہت محنت سے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کھانے پینے کی اتنی زیاددہ شوقین نہیں ہوں میں سمجھتی ہوں کہ انسان کا بہترین وزن وہی ہوتا ہے جس میں وہ آسانی اور خوشی محسوس کرے، اور ویسے بھی دوسروں کی باتوں پر اتنا دھیان بھی نہیں دینا چاہیے۔اپنی شادی کے حوالے سے عروہ حسین کا کہنا تھا کہ موبائل کیمرا کے دور میں کسی کو تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے نہیں روکا جاسکتا، شادی کی ویڈیوز میں جو کچھ تھا وہ سب حقیقت تھا کیونکہ ہم نے اسے پبلک نہیں کرنا تھا بعد میں یہ سب چیزیں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، وہ سب کچھ دکھاوے کے لیے نہیں تھا وہ صرف میرے اپنے لیے تھاانہوں نے بتایا کہ میرا تعلق بھی پنجاب سے ہے اور پنجاب کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز اور پیار کرنے والے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.