ستمبرستمگر ثابت ہوا،مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

کراچی جدت ویب ڈیسک :ستمبر ستمگر ثابت ہوا،مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ
ماہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں 0.63 فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث پیاز کی قیمت میں 98 جبکہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 58 فیصد اضافہ ہوا۔ قیمت 300 تک جاپہنچی سبزی عوام کی پہنچ سے باہر رہی وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ستمبر 2017 کے دوران مہنگائی کی شرح 0.63 اضافے کے ساتھ 3.86 فیصد رہی۔اعداد و شمارکے مطابق مرغی، سیب، چائے اور چینی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ 2 روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور پیٹرول کی قیمت 2 روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہےادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 98 اور ٹماٹر کی قیمتوں میں 58 فیصداضافہ ہوا جبکہ صرف ستمبر میں ٹماٹر کی قیمت میں اضافے کے مکمل اعداد و شمار شامل نہیں کیے گئے۔اس سے قبل جولائی تا ستمبر مہنگائی کی شرح 3.39 فیصد رہی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.