نور کی فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے ایسی تجویز کے آپ بھی سرپکڑ لیں

Pakistani actress

لاہور جدت ویب ڈیسک فلمسٹار نور نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی ہرگز نہیں ہے مگر کوئی مناسب پلیٹ فارم موجود نہیں جہاں نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کر کے ان کے فن میں مزید نکھار پیدا کیا جا سکے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اب ہماری فلم انڈسٹری اپنے قدموں پر کھڑی ہو چکی ہے ،حالات اچھے ہیں اور تسلسل کے ساتھ فلمیں بن رہی ہیں جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔لیکن بھارت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں مزید اچھی اور معیاری فلمیں بنانا ہوں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آج کل اپنا زیادہ وقت مارننگ شوز کو دے رہی ہوں مگر ٹی وی جب بھی موقع ملتا ہے تو اچھا کردار ضرور قبول کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کردار کے معاملے میں بہت احتیاط کرتی ہوں اور میری خواہش ہے کہ کسی اچھی اور معیاری فلم میں کام کروں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.