ہڈیوں سے پاوڈر بنانے کا انکشاف،لاکھوں زندگیوں کو خطرہ لاحق

جدت ویب ڈیسک :پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے نواحی قصبےمریدکے میں جانور کی ہڈیوں کا پاوڈر بنانے والی فیکٹری سیل کردی ،ہڈیوں سے جیلی میں استعمال ہونےوالا پاوڈر تیار کیا جارہا تھا۔ حکام کے مطابق چھاپے کے دوران فیکٹری مالکان حلال جانوروں کی ہڈیوں کے حصول کا ثبوت پیش نہ کرسکے اور یہ بھی نہ بتاسکے کہ ہڈیاں کہاں سے آتی ہیں۔فوڈ اتھارٹی حکام نےیونٹ سیل کرکے مقدمہ درج کرادیا ،اورایک شخص کوگرفتارکرلیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کےمطابق مریدکے کے ویران علاقے میں قائم فیکٹری میں جانوروں کی ہڈیوں سے پاوڈرتیارکیا جاتا تھا جو بعد میں جیلی بنانے میں استعمال ہوتا تھا۔پی ایف اے حکام کے مطابق فیکٹری بغیر لائسنس غیر قانونی طریقے سے کام کررہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.